Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا

لاہور: حمزہ شہباز یا پرویز الٰہی؟ تخت لاہور پر کون بیٹھے گا؟، پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کچھ دیر بعد ہوگا۔

پنجاب اسمبلی نئے قائد ایوان کا انتخاب کچھ دیر بعد کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کو نجی ہوٹل سے بس کے ذریعے اسمبلی پہنچایا گیا۔ منحرف اراکین بھی بس کے ذریعے سیکرٹریٹ پہنچے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق پنجاب اسمبلی قائد ایوان کا چناؤ کرے گی۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کریں گے۔

رجمان اسمبلی کے مطابق اسمبلی کی حدود میں دوران سیشن کسی غیر متعلقہ شخص یا مہمان کو لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ملکی اور غیرملکی میڈیا کو بلا روک ٹوک الیکشن کا جائزہ لینے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کے کسی بھی امیدوار کو وزیر اعلیٰ بننے کے لیے پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین میں سے 186 اراکین کی حمایت درکار ہے۔

حکومتی امیدوار پرویز الہٰی نے 189ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اپوزیشن امیدوار حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ 200سے زائد ارکان ان کو ووٹ دیں گے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کو ہی اجلاس کی صدارت کا حکم دیا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر قانون کے تحت اجلاس کی صدارت کا حق رکھتے ہیں اور وہ اپنے عہدے کے حلف کی پاسداری کریں گے۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ کا انتخاب شفاف اور غیر جانبدار انداز میں کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔

Related posts

کراچی چیمبرآف کامرس کا کےالیکٹرک کے ناکارہ پلانٹس بند کرنے کا مطالبہ

Rauf ansari

امید ہے ٹاسک فورس کی آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا

Hassam alam

لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

Leave a Comment