Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امیر قطر کی وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد: امیرقطر شیخ تمیم بن حمد بن خلفیہ آل ثانی نے وزیراعظم شہبازشریف کومنصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلفیہ آل ثانی نے وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امیرقطر نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہا قطر دونوں ممالک کے مفادات کی حمایت اور مضبوطی کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے، جس کی ہم بے حد قدر کرتے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’قطر نے سستی ترین ایل این جی فراہم کر کے پاکستان کو روشن بنانے میں ناقابل فراموش مدد کی۔

Related posts

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس چھوٹ کو بڑھایا ہے، چیئرمین ایف بی آر

Rauf ansari

پاکستان کی سیاست میں کل کا دن اہم ہوگا، شیخ رشید

ibrahim ibrahim

مودی کا مقبوضہ کشمیر کادورہ، وادی میں مکمل ہڑتال

Rauf ansari

Leave a Comment