Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہم نے یہ لوٹا کریٹک سسٹم نہیں مانا تو ٹیکنو والا سودا بک سکے گا، شہباز گل

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ آج کل ٹیکنوکریٹک سیٹ اپ کی بات ہو رہی ہے۔ہم نے یہ لوٹا کریٹک سسٹم نہیں مانا تو ٹیکنو والا سودا بک سکے گا؟

ان کا کہنا ہے کہ غلطی ہو جاتی ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس پر ایک اور غلطی کی جائے۔فوری الیکشن کے علاوہ کچھ بھی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ اور کچھ اپنوں نے چار سال پاکستان اور عمران خان کے خلاف سازش کی۔پاکستان اور عمران خان کے خلاف سازش کرنے والوں سے اب قدرت بدلہ لےرہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج طاقتورترین پیٹرول کی قیمت سے لے کر پنجاب کابینہ تک کا فیصلہ نہیں کر پا رہے۔ن لیگ نے واضح کر دیا کہ وہ معاشی، انتظامی اورسیاسی تباہی کی اکیلے ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ واضح پیغام ہے کہ جو سازش میں پارٹنر ان کرائم ہیں وہ اپنے حصے کی عوامی عزت افزائی کروائیں۔اس بیان کے بعد فوری الیکشن ہی واحد حل ہے۔

Related posts

کورونا اموات میں کمی،کیسز میں اضافہ

ibrahim ibrahim

وزیر اعظم عمران خان کے لیے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنیلٹی ایوارڈ کا اعلان

Hassaan Akif

منحرف ارکان کی نااہلی، سماعت 28 اپریل کو مقرر

Rauf ansari

Leave a Comment