Urdu

کراچی: سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے ہوشاب میں کارروائی کے دوران خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق،دہشت گردخاتون کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ خاتون سے دھماکہ خیز مواد اورڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار خاتون دہشت گرد سی پیک روٹ پرغیر ملکی قافلے پر حملہ کرنا چاہتی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے میں چینی باشندوں سمیت پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے، دھماکے میں خاتون دہشتگرد نے ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔

Related posts

پاکستان اور امریکہ کا باہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا موجب رہا، وزیرخارجہ

Rauf ansari

بل گیٹس نے کورونا وبا سے متعلق ایک اور خطرناک پیشگوئی کردی

Hassam alam

مودی کا مقبوضہ کشمیر کادورہ، وادی میں مکمل ہڑتال

Rauf ansari

Leave a Comment