Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں نئے کیسز رپورٹ، رواں ماہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

اسلام آباد: پولیو کے نئے کیسز کے پیش نظر 23 مئی سے 29 مئی تک پورے ملک میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔

ترجمان وزارت صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ یہ مہم پہلے چند علاقوں تک محدود رکھی گئی تھی مگر اب یہ پورے ملک میں چلائی جائے گی۔حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو پولیو سے پاک بنانے کیلئےبھرپور جدوجہد کررہی ہے۔والدین سے اپیل ہے اپنے بچوں کو پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی، میڈیا، علماء کرام بھی پولیو کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کریں۔

پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔پولیو کا خاتمہ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس پاکستان میں پولیو کے 3 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Related posts

فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی اپنے خلاف متوقع فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شرجیل میمن

Zaib Ullah Khan

روسی ہائپر سونک لیبارٹری کے سربراہ غداری کے شبہ میں گرفتار

Hassam alam

پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کی ون آن ون ملاقات

Hassaan Akif

Leave a Comment