اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ تیس دن میں کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سنادیا جس میں پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30دن میں کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پر شک کی گنجائش نہیں کہ تمام جماعتوں سے ایک سا برتاؤ ہوگا، توقع ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا۔