Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ میں مجھے گھیسٹ کرمعاملے کو دوبارہ زندہ کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا۔ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکو راج نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے۔حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں۔پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں۔غیر آئینی فیصلے،معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔

Related posts

وزیراعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس لے لیا

Rauf ansari

دنیا میں مہنگائی کی وجہ سے عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے

Hassam alam

مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی

Rauf ansari

Leave a Comment