Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخابات، پولنگ جاری

کراچی: کراچی کے علاقے لانڈھی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

حلقہ این اے 240 کی خالی نشست پر پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئِی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ حلقےاین اے240کی کل آبادی 8لاکھ 53ہزار9 سو73ہے۔علاقے میں رجسٹرڈووٹوں کی تعداد5لاکھ 29ہزار8سو55ہے۔ حلقے میں کل 309 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 206 اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 103پولنگ اسٹیشن حساس قراردیےگئےہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ابوبکر، مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین فیصل، پاک سرزمین پارٹی کے شبیر قائم خانی، پیپلز پارٹی کے ناصر لودھی اور تحریک لبیک کے کاشف قادری سمیت 25 امیدوار میدان میں ہیں۔

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن کے لیے امیدوار نہیں کھڑا کیا گیا۔حلقہ این اے 240 کی یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Related posts

اب کسی کے نیوٹرل رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے

Hassam alam

جس مائی کے لال میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھا ئے،شاہد خاقان

ibrahim ibrahim

شہباز شریف نگران وزیر اعظم کیلئے مشاورت کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو نہ بنیں

Hassam alam

Leave a Comment