Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے متعلق جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ ہم بہت جلد معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ بدترین معاہدہ کیا ان کا ضمیر ہے یا نہیں۔جن لوگوں نے برے معاشی فیصلے کیے،ان میں سچ کا سامنا کرنے کا حوصلہ ہے یا نہیں؟۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ لوگ کیسے بے گناہ ہونے کا بہانہ کر سکتے ہیں جن کی وجہ سے قوم کرب سے گزررہی ہے۔

Related posts

ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین

Hassam alam

پی ٹی اے کا فوری طور پر کرپٹو کرنسی کی ویب سائٹس بلاک نہ کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

وزیراعظم بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ

Hassam alam

Leave a Comment