Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شیریں مزاری گرفتاری! سیکریٹری قومی اسمبلی سے 7 جولائی تک رپورٹ طلب

اسلام آباد: شیریں مزاری کی گرفتاری کی انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری قومی اسمبلی سے 7 جولائی تک رپورٹ طلب کر لی۔

شیریں مزاری کے وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا اعتراض یہ ہے کہ 4 جون کو انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، کمیشن سے متعلق ابھی کچھ نہیں ہوا نہ ہمیں بلایا گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم کمیشن کو سپروائز نہیں کر سکتے ان کو اپنا کام کر دیں، عدالت کی رائے ہے کہ کارروائی قانونی پراسس کے مطابق نہیں تھی، اگر آپ کا کوئی اعتراض مستقبل میں ہو تو دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں، کیا اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کوئی رپورٹ آئی ہے؟۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی نے کہا کہ ابھی کوئی رپورٹ نہیں مجھے نہیں دی گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ علی وزیر ابھی جیل میں ہیں وہ بھی ممبر قومی اسمبلی ہیں، جب یہ حکومت میں تھے اس وقت ممبران اسمبلی کو خوشی خوشی اندر کر دیتے تھے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت کی حدود سے اس قسم کے ہونے والے واقعات کی کوئی تحقیقات ہوئی ہیں؟ اس عدالت کی حدود میں صحافیوں کو بھی اٹھایا گیا کیا ان کی آج تک تحقیقات ہوئیں؟

Related posts

اسلام آباد: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہوگا

Hassam alam

دیربالامیں مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 9 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان سے صدر آزاد کشمیر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment