Urdu

اسلام آباد: قومی ایئر لائن نے اندرون ملک پروازوں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق پی آئی اے کی اندرون ملک کرایوں میں 10 فیصد رعایت دی جا رہی ہے جس پر 17 جولائی سے اطلاق ہو گا اور فی الحال یہ رعایت اگلے 30 روز کے لیے ہے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کے لیے کرایوں میں رعایت کا فیصلہ کیا گیا۔

Related posts

بلوچستان: مکران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

Zaib Ullah Khan

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Hassam alam

کے الیکٹرک:بجلی کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment