Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کا راستہ روکا گیا تو چنگاری سب کو لپیٹ میں لے گی، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو لپیٹ میں لے گی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت نے ہم پر اتنے جھوٹے مقدمات بنائے ہیں کہ روز ہی پیش ہونا پڑتا ہے اور اٹک کی عدالت نے 8 تاریخ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کسی قسم کی دھاندلی، دھونس اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی اور کل اسٹیبلشمنٹ نے ثابت کرنا ہے کہ وہ غیر جانبدار ہیں۔

آرٹیکل 6 پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں اور اگر کل قوم عمران خان کو ووٹ دیتی ہے تو اس کا راستہ نہ روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کا راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو لپیٹ میں لے گی اور کل عوام کا دن ہے اس میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

Related posts

پنجاب اسمبلی کے علاوہ اب کسی جگہ پر بھی الیکشن نہیں ہوگا،پرویز الہی

ibrahim ibrahim

جماعت اسلامی نے نمائش پر بھی دھرنا دے دیا

Hassaan Akif

عمران خان سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرنے لگے

Rauf ansari

Leave a Comment