Urdu
تازہ ترین کھیل

پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

گال: سری لنکا کے شہر گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

گال کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا دو ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی اور اوپنر بلے باز کپتان دیمتھ کرونا رتنے کو بولڈ کر دیا۔ وہ ایک رن ہی بنا سکے۔ سری لنکا کے دوسرے کھلاڑی اوشادہ فرنینڈو 35 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انہوں نے 49 گیندیں کھیلیں اور 5 چوکے لگائے جبکہ آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی کوشال مینڈس 21 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت تک سری لنکا کی ٹیم مجموعی طور پر 60 رنز ہی بنا سکی تھی۔ سری لنکا کے چوتھے کھلاڑی اینجلو میتھیوز بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔

انہیں بھی یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔ میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے کوشش ہو گی پہلی اننگز میں بڑا اسکور بنائیں اور پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے آل راؤنڈر سلمان علی آغا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ محمد نواز اور یاسر شاہ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا حکومت کا کل بروز پیرعید الفطر منانے کا اعلان

Zaib Ullah Khan

امریکی ناظم الامور نے یو ایس اِی ایف پی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Rauf ansari

روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment