Urdu
تازہ ترین کھیل

فیفا نے بھارت کی رکنیت معطل کردی

ویب ڈیسک: بھارت کو بڑا دھچکا، فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

فیفا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیصلہ قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے کیا گیا ہے، فٹبال قوانین میں بیرونی مداخلت پر بھارت کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے رکنیت معطل رہے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلہ فیفا کونسل کے بیورو نے متفقہ طور پر لیا ہے، فیصلہ تیسری پارٹی کے غیر ضروری اثر و رسوخ کی وجہ سے لیا گیا۔ رکنیت کی معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں انڈر 17 ویمن فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا ہے۔

بھارتی عدالت نے مئی میں فٹبال فیڈریشن کو برطرف کر کے 3 رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں۔ یاد رہے فیفا نے پاکستان کی رکنیت بھی معطل کی تھی تاہم 29 جون کو ہونیوالے اجلاس میں نارملائزیشن کمیٹی کو پی ایف ایف ہاوس اور اختیارات واپس ملنے پرفیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی۔

Related posts

راجہ ریاض کےاپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کا امکان

ibrahim ibrahim

کسی کو بے بنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ بار کا عاصمہ جہانگیر کانفرنس پر اعلامیہ

Hassaan Akif

میاں چنوں: شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹریکٹر جل گئے

Hassam alam

Leave a Comment