Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

امریکا کا سیلاب متاثرہ پاکستانیوں کیلئے ایک لاکھ ڈالرامداد کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے سیلاب متاثرہ پاکستانیوں کےلیے ایک لاکھ ڈالرامداد کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ڈیزاسٹراسسٹنس فنڈنگ سے فوری سامان کی خریداری میں مدد ملے گی، متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اور شراکت داروں سے مل کرکام کریں گے۔

امریکی سفیر نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان میں شدید سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑا ہے۔ یو ایس ایڈ پاکستان متاثرہ آبادی کو ایک لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، بین الاقوامی ڈیزاسٹر اسسٹنس فنڈنگ سے فوری سامان کی خریداری میں مدد ملے گی۔

ڈونلڈ بلوم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اس آفت کے نتیجے میں ایک تباہ کن جانی نقصان ہوا ہے، بہت سے لوگوں نے اپنے پیاروں، روزگار اور اپنے گھروں کو کھو دیا ہے، انسانی امداد کی کوششوں میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Related posts

زرداری،شہباز اور مولانا فضل الرحمان آج پریس کانفرنس کریں گے

ibrahim ibrahim

شریف خاندان نےسیاسی اشرافیہ سےمل کرملکی معیشت تباہ کی، حسان خاور

Rauf ansari

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ پر 18 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment