Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

شہبازگل کے مزید ریمانڈ کی درخوست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام: آباد ہائیکورٹ نے شہبازگل کے مزید ریمانڈ کی درخوست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا جائے پھرتوبات ہی ختم ہوگئی۔

قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ اور شہبازگل کی مقدمہ اخراج کی درخواستوں پرسماعت کی، جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، وہ پولیٹیکل فِگرہے لیکن عدالت کے سامنے یہ بات بےمعنی ہے۔

عدالت نے قانون کے مطابق دیکھنا ہے، جسٹس عامرفاروق نےمزید کہا کہ بظاہریہ لگتا ہےکہ سیشن عدالت کاایک فورم موجود ہے کہ وہ سپروائزکرلے۔ سیشن عدالت دیکھے جوڈیشل مجسٹریٹ نےکوئی غلط فیصلہ تونہیں کردیا۔ جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ ریمانڈ تونہیں دیتی، تفتیش کرنا پولیس کا کام ہے، اسے سپروائزمجسٹریٹ نے ہی کرنا ہے۔ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں کہ وہ دیکھے کہ ملزم کاکتنا ریمانڈ دیناہے۔

عدالت نے درخوست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوسری جانب شہباز گل کی بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Related posts

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ججز کے خلاف مہم کی مذمت

Rauf ansari

زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

Hassam alam

وزیراعظم آج ضلع ٹانک کا دورہ کریں گے

Nehal qavi

Leave a Comment