Urdu
تازہ ترین کھیل

پاکستان کا نیدر لینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

روٹر ڈیم: پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج روٹرڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز 3 میچوں پر مشتمل ہے۔ روٹرڈیم میں موجود قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز شیڈیم کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیا، پیر کو بارش کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل صرف بیٹرز نے انڈور پریکٹس کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا انجری کے باعث نہیں کھیل رہے۔ اسکواڈ میں شاداب خان ، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل سیریز کے بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو روٹرڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ بابراعظم کی زیرقیادت قومی کرکٹ ٹیم اگر اس سیریز میں شامل تینوں میچز جیت جاتی ہے تو وہ ورلڈ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔

Related posts

آرٹیکل 63اے صدارتی ریفرنس، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

Zaib Ullah Khan

وزیر اعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس کا ٹیلی فونک رابطہ

Hassaan Akif

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج ہوگا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment