Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

دیکھنا ہے سازش میں کون ملوث: پراسیکیوٹر، جسمانی ریمانڈ کیس میں شہباز گل کونوٹس جاری

اسلام آباد: سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے کیس میں شہباز گل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل دلائل طلب کرلیے، پراسیکیوٹرنے کہا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محض ایک پہلو کو دیکھتے ہوئے فیصلہ دیدیا۔

اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ جسمانی ریمانڈ سے متعلق جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نہیں آتا درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کی جاسکتی۔ شہبازگل کے وکیل فیصل چوہدری حکمنامے کی کاپی لے کر کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔

جج نے کہا کہ تفتیش کا ریکارڈ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے، شہبازگل کے وکیل نے کہا کہ سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کو نوٹس جاری نہیں کیا تھا، پراسیکیوٹررضوان عباسی بولے عدالت اِن کو نوٹس جاری کر دے اور کل فریقین کے دلائل سن لے، یہ کل عدالت کو کہیں گے کہ ابھی نوٹس نہیں ہوئے پہلے نوٹس جاری کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھا کہ اگر ضرورت ہو تو ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے، جج نے استفسار کیا کہ کون سی ایسی چیزیں ہیں جن کی مزید تفتیش کی ضرورت ہے؟ پراسیکیوٹرنے کہا کہ قانون میں 15 دن کے ریمانڈ کی گنجائش موجود ہے۔ شہباز گِل کا صرف دو دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔ نتیجے تک پہنچنے کیلئے بہت سے پہلوؤں پر تفتیش کی ضرورت ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھے بغیر فیصلہ دیا۔ عدالت نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Related posts

جامعہ اردو عبدالحق کیمپس کے زیرِ اہتمام آگاہی سیشن کا انعقاد

Hassaan Akif

عالمی فلم فیسٹیول، سلمان خان، شلپا سیٹھی اور دیگر فنکاروں کی سعودی عرب آمد

Rauf ansari

قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment