Urdu
Uncategorized

شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پر 5 سال کا آڈٹ کیا گیا، شہزاد اکبر

اسلام آباد :مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ احتساب کیلئے ضروری ہے کہ اوپن انکوائریز ہوں،شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ میں ہوشرباانکشافات تھے،شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پر 5 سال کاآڈٹ کیاگیا،89 شوگر ملز میں سے 67 ملز کا آڈٹ مکمل ہو گیاہے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ دس کے قریب ملز نے عدالتوں سے حکم امتناع لیا ہواہے ، اس پر وفاقی حکومت کام کر رہی ہے ، ان سٹے لینے والوں میں کچھ شریف لو گ بھی شامل ہیں ،تمام پریکٹسز پکڑی جاچکی ہیں اور نظام کی درستی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت شوگر ملز سے ٹیکس کی مد میں کی گئی ریکوری دو گنا زیادہ ہے ، کارٹلائزیشن میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ، کارٹلائزیشن پر کارروائی کے نتیجے میں 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ، حال ہی میں اس کی کولیکشن کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتنا ع آیا ہواہے جس پر حکومت کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہرمعاملے پرانکوائری کرائی، چینی کی بلیک مارکیٹنگ سے ٹیکس کانقصان ہوتاہے، ماضی میں گنے کے کاشتکاروں کومناسب معاوضہ نہیں ملتاتھا، نئی قانون سازی میں سٹے بازی کوغیرقانونی قراردیاگیاہے، احتساب کیلئے ضروری ہے کہ اوپن انکوائریزہوں۔

Related posts

نو ہزار پانچ سو ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Rauf ansari

الیکشن کمیشن اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آیا

Hassam alam

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Hassam alam

Leave a Comment