Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

شوگر انکوائری کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: احستاب عدالت نے شوگر انکوائری کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں چار جنوری تک توسیع کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ عدالت نے چالان کے دائرہ اختیار کے نکتے پر وکلا کو بحث کیلئے 24دسمبر کو طلب کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور شہباز شریف شوگر ملز منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج سردار طاہر صابر نے ہوئے ریمارکس دیے پہلے چالان کو دیکھ لیتے ہیں پھر درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ ایف آئی اے کے وکیل نے کمرہ عدالت میں چالان پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا احتساب عدالت کو اس کیس کی سماعت کا اختیار ہے؟کیس میں متعدد دفعات شامل ہیں، چالان اس عدالت میں کیسے جمع کرا دیا؟ جس پر ایف آئی اے وکیل نے بتایا کہ ڈیوٹی جج نے چالان احتساب عدالت میں جمع کرانے کا کہا۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے مؤقف اپنایا کہ چالان دیکھ کر بہتر طور پر عدالت کی معاونت کرسکتا ہوں۔ دو شریک ملزمان نے احتساب عدالت سے ضمانت لی تو ایف آئی اے نے اس عدالت کے دائرہ اختیار کو مانتے ہوئے ملزمان کی ضمانت کے اخراج کی استدعا کی لہذا یہ کیس احتساب عدالت سُن سکتی ہے۔

عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ چالان کے تناظر میں عدالتی دائرہ اختیار کا تعین کرنا ہے، اس نکتے پر وکلا معاونت کریں۔ شہباز شریف بولے کہ اخبار سے پتہ چلا کہ مجھ پر سولہ ارب کا الزام ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے طے ہونے دیں کہ میرا دائرہ اختیار ہے یا نہیں۔عدالت نے وکلا کو بحث کیلئے 24 دسمبر کو طلب کرلیا۔

Related posts

عمران نے بجلی پر26سوارب روپے کا سرکلر ڈیٹ چھوڑا، مفتاح اسماعیل

Rauf ansari

شمالی وزیرستان میں پولیو کے 12ویں کیس کی تصدیق

Hassam alam

صدر سپریم کورٹ بار کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment