Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نرسز اور سندھ حکومت میں مذاکرات کامیاب، پروموشن کی منظوری

کراچی : سندھ حکومت نے نرسز کی پروموشن کی منظوری دے دی. نرسز کے احتجاج کا سولہویں روزنرسز اور سندھ حکومت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

کراچی میں صوبے بھر کے نرسزکا احتجاج سولہ روزجاری رہا۔نرسز نے محکمہ صحت سندھ کو مطالبات کی منظوری کے لیے 12 بجے تک کی مہلت دی تھی۔ مطالبات منظور نہ ہونے پرنرسز نے سندھ سیکریٹریٹ کا رخ کرلیا۔ مظاہرین نے سندھ سیکریٹریٹ کے اندر بھی داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روکے رکھا۔

سیکریٹریٹ پہنچنے پر حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور حکومت سندھ نے نرسز کی پرموشن کی منظوری دے دی۔ اس سے قبل پیرکو بھی نرسز نے کراچی پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاوس کا رخ کیاتھا۔

سیکیورٹی کے پیش نظر موجود پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو آرٹس کونسل چورنگی کے قریب رکاٹیں لگا کر آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔ جہاں مظاہرین سڑک پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے تھے۔ یاد رہے کہ صوبے بھر کے نرسز نے رسک الاونس اور محکمہ جاتی پروموشن کا مطالبہ کیاتھا۔

Related posts

ہمارا فوکس ملک کی اکنامی بہتر کرنا ہے، خورشید شاہ

ibrahim ibrahim

اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں، ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا ویڈیو پیغام

Hassam alam

منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف فیملی کیخلاف 100 گواہوں کی فہرست سامنے آگئی

Hassam alam

Leave a Comment