Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 849 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 302 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار215ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں42 ہزار895کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 564، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 825، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 32،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار198، بلوچستان میں 33 ہزار 540، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 627 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 53 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 640، خیبرپختونخوا 5 ہزار 900، اسلام آباد 963، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 744 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Rauf ansari

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اجلاس

Hassam alam

پورے ملک کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں جام کر دیا، فضل الرحمان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment