Urdu

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ایم این اے جام عبدالکریم کو مفرور ملزموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

جوڈیشل میجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے دوران ایم پی اے جام اویس سمیت چھ ملزموں کو پیش کیا گیا، جام اویس کو ہتھکڑی لگائے پیش کرنے پر مدعی وکیل نے اعتراض کردیا جس پر جیل حکام نے بتایا کہ ملزم کو بی کلاس دی گئی ہے۔

تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا عبوری چالان کیا گیا جس پر عدالت نے فریقین سے 20 دسمبر کو دلائل طلب کرلیے ہیں۔ مرکزی کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔ وکیل مدعی مظہر جونیجو کا کہنا ہے کہ پولیس چالان میں ایم این اے جام عبدالکریم کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

وکیل کا مزید کہنا ہے کہ انکی پوری کوشش ہوگی کہ ملزموں کو پھانسی کی سزا ہو ان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔

Related posts

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دے دی

Hassam alam

کل کے اجلاس میں ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کا رویہ غیر جمہوری تھا، سعید غنی

Hassaan Akif

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1روپے کی کمی

Rauf ansari

Leave a Comment