Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی ہو رہی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہنگائی سے متعلق لکھا کہ کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ اور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزید ریلیف دیں گے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اصل کامیابی یہ ہوگی کہ ہم نواز شریف اور آصف علی زرداری کے لیے ہوئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں۔

Related posts

قومی اسمبلی کا اجلاس، ارکان اور پارلیمانی سیکریٹری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

Hassam alam

سونے کی قیمت میں1200 روپے کی کمی

ibrahim ibrahim

سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بچوں کے دودھ پر سیلز ٹیکس کی تجویز مسترد کردی

Rauf ansari

Leave a Comment