Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلدیاتی قانون میں اپوزیشن کی مرضی کی گئی ترامیم شامل کی گئی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ بھان متی کے کنبے نے مل کر احتجاج کیا، خود کو بڑی چیز سمجھنے والی جماعتوں کے درمیان صرف جھنڈوں کا مقابلہ تھا، یہ آپس میں ہی لڑتے رہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے اپوزیشن جماعتوں پر طنز کے خوب نشتر برسائے۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل بھان متی کا کنبہ فوارہ چوک پر سراپا احتجاج تھا، احتجاج کا مقصد بلدیاتی قانون کی آڑ میں عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے سوا کچھ نہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر الزام تراشی ہمیشہ پی ٹی آئی کا شیوہ رہا ہے۔ ایم کیو ایم پر برستے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کنٹونمنٹ اور ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد کراچی کو لسانی سیاست کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی اور جے ڈی اے بھی ساتھ شامل ہیں، شہر کو دوبارہ لسانیت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ بلدیاتی قانون میں اپوزیشن کی مرضی کی گئی ترامیم شامل کی گئی ہیں، جماعت اسلامی ساری زندگی بھی دھرنا دے، دو ہزار ایک والا قانون واپس نہیں لائیں گے، اپوزیشن ڈکٹیشن سے گریز کرے۔

Related posts

وزیر اعظم کسانوں کے خلاف مودی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں

Hassam alam

عمران خان نے گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا

Hassam alam

حکومت تو نہیں بچاسکتے اگر عزت ہے تو وہ بچالو، مریم نواز

Rauf ansari

Leave a Comment