Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی نے 13 سالوں میں کراچی کو کچھ نہیں دیا

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ میں 13 سالوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، ان سالوں میں کراچی کو کچھ نہیں دیا، سندھ میں ڈھائی لاکھ نوکریاں دیں کراچی و حیدرآباد کو ایک بھی نہیں دی گئی۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ انتہائی تعصب زدہ سیاست کے حامی ہیں، وہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ رکھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ریاستی اداروں کو مطلع کر تا ہوں اہلیان کراچی کے ساتھ بہت ظلم اور زیادتی ہوچکی اب مزید برداشت نہیں ہوگا، سندھ حکومت کو لگام دینے کا وقت آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی ہر سیاسی پارٹی کے کارکنان سے کہتا ہوں اپنی قیادت سے سوال کریں کہ آپ کے علاقے میں بہتری کیلئے وسائل نیچے منتقل کیوں نہیں کرتے، یہ شہر میں لسانی فسادات کرانا چاہتے ہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا سندھ میں 13 سالوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، ان سالوں میں کراچی کو کچھ نہیں دیا گیا، میں نے کراچی کے لوگوں کو آواز دی ہے کہ 30 جنوری کو تبت سینٹر پر جمع ہوں، ہم وہاں سے وزیراعلیٰ ہاوس جائیں گے کیونکہ ان کو دور سے آواز نہیں جاتی۔ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کے موقع پر مصطفی کمال کے ہمراہ کے پارٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Related posts

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

Rauf ansari

تحریک انصاف نے53 بینک اکاؤنٹس چھپائے، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ

Hassaan Akif

پی ایس ایل7،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment