Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

ناظم جوکھیو قتل کیس: حتمی چالان جمع کروانے کیلئے پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت طلب

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں حتمی چالان جمع کروانے کیلئے پراسیکیوشن کی جانب سے ایک بار پھر مہلت طلب کرلی گئی۔ مدعی وکیل کا کہنا ہے کہ سیشن عدالت نے ضمانتیں مسترد کرنے کے حکم نامے میں مقدمہ دہشتگردی قرار دیا تھا از سر نو اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

جوڈیشل میجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے دوران پراسکیوٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ اسکروٹنی مکمل ہوتے ہی چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

مدعی وکیل کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں انکی جانب سے دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست دائر کی ہوئی ہے حتمی چالان پیش ہونے کے بعد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے حوالے سے دلائل دئیے جائیں گے۔

مدعی وکیل کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد پراسیکیوشن بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ سیشن عدالت نے ضمانتیں مسترد کرنے کے حکم نامے میں مقدمہ کو دہشتگردی قرار دیا تھا۔ سماعت 22 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

Related posts

عمران خان سے ناراضگی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، شیخ رشید

Rauf ansari

الیکشن کمیشن کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس غیر آئینی ہے، شیری رحمان

Rauf ansari

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 14 فروری سے کھل جائیں گے

Rauf ansari

Leave a Comment