Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 30.8 فیصد ہوگئی

کراچی: کورونا کی پانچویں لہر کے سبب مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ کراچی میں کیسز کی شرح تیس اعشاریہ آٹھ تین فیصد ، حیدر آباد میں دس فیصد اور لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 13.05 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا پھر آؤٹ آف کنٹرول ہو گیا، این سی او سی کے مطابق مزید سات افراد کی اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 29ہزار 19ہو گئی، اعدادوشمار کے مطابق چار ہزار 340نئے کیسز سامنے آئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 35ہزار 884 تک پہنچ گئی، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ سات ایک ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں شرح 30.83 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ گئی، لاہور میں 13.05 فیصد، حیدرآباد میں 10.68 فیصد اور اسلام آباد میں شرح 10.75 فیصد ہو گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا کیسز بڑھنے لگے، چھ کیس سامنے آنے پر ماڈل کالج فور گرلز ایف 6 ٹو اور جی 6 ون کو بند کردیا گیا۔

محکمہ صحت کی سفارش پر کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ملک بھر میں اب تک 13لاکھ 32ہزار 487افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 12 لاکھ 63 ہزار 584 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Related posts

انتخابی اصلاحات پر قانون سازی جمہوری نظام کے لیے ضروری ہے، وزیراعظم

Hassaan Akif

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب کرلیا

Rauf ansari

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار، اموات میں بھی کمی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment