Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ن لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کر لے تو یہ مثبت پیشرفت ہو گی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدریفا فواد حسین نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کی شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے،‏ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں، یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی، نوازشریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے، ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔

دریں اثنا گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے ن کو نکالیں تو یہ اچھا ہو گا، جن کو صرف اپنی چوری کی دولت سے پیار ہو جائے اور ورکروں کو چھوڑ کر ملک سے فرار ہو جائے وہ لیڈر نہیں ہو سکتا۔

Related posts

رحمان ملک کی کتاب “محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت” کی تقریب رونمائی

Hassaan Akif

سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی

Hassaan Akif

ملک بھر میں کورونا کا تیزی سے پھیلاو جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment