Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ: سینئر صحافی محسن بیگ کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر وفاقی پولیس سے جواب طلب

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سینئیر صحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے پر وفاقی پولیس سے جواب طلب کرلیا۔

سینئیر صحافی محسن بیگ کی اہلیہ نے دہشتگردی کا مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کیا۔

عدالت پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے درخواست کی ان چیمبر سماعت کی جس کے بعد عدالت نے ایس ایچ او تھانہ مارگلہ سے کل تک رپورٹ طلب کرلی۔ واضح رہے کہ محسن بیگ کے خلاف گرفتاری کیلئے آئے ہوئے ایف آئی اے اہلکار پر تشدد کرنے کے الزام پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

محسن بیگ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے سینئر صحافی محسن بیگ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کرلیا تھا۔

Related posts

جیل ملازمین کی چھٹیوں کے نام پر رشوت ستانی ناقابلِ برداشت ہے

Hassam alam

سندھ کے عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ہے،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

انٹر بینک میں ڈالر 190 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment