Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن پرفارمنس پر نہیں بلکہ سازشوں پر سیاست کرنا چاہتی ہے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن پرفارمنس پر نہیں بلکہ سازشوں پر سیاست کرنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کراچی کیساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی طرح انکے ڈاکٹر بھی سچ بولنے سے قاصر ہیں، ان کی میڈیکل رپورٹس جھوٹ کا پلندہ ہیں، بچہ بچہ جانتا ہے نوازشریف کی بیماری کی حقیقت کیا ہے، عوام اور اشرافیہ کیلئے دو مختلف قانون نہیں ہو سکتے، اس وقت نہ تو نوازشریف واپس آنا چاہتے ہیں تاکہ جیل کا سامنا نہ ہو اور نہ ہی شہباز شریف ان کو واپس لانا چاہتے ہیں تاکہ وہ خود کھل کے کھیل سکیں لیکن حکومت نواز شریف کو واپس لا کے رہے گی۔

حسان خاور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ کراچی کیساتھ سوتیلوں والا سلوک کیا، کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی نظام میں بھی کراچی والوں کیساتھ ہاتھ کرگئی، اہل کراچی نے پیپلزپارٹی کو مسترد کر دیا، پیپزپارٹی اندرون سندھ تک سکڑ کر رہ گئی ہے۔

Related posts

کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ حکومت کے اہم فیصلے

Hassam alam

اداروں کیخلاف بیانات پر قانونی کارروائی کریں گے، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

پاکستان کا 75 واں جشنِ آزادی، ملک بھر میں شاندار آتشبازی

Hassam alam

Leave a Comment