Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

رحمت اللعالمین اسکالر شپس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے۔ اسکالر شپس طلبا کو مشکلات کے حوالے سے شکایات رہتی تھیں جبکہ اسکالر شپس کا مقصد قوم کی تعمیر سے منسلک ہونا ہے تاہم اب اسکالر شپس کمپلینٹ پورٹل سے طلبا کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کی شکایت پر فیصلہ کیا کہ ماڈرن سسٹم لائیں۔ کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ختم ہو گئی ہے اور کئی مضامین کے لوگ پاکستان میں ملتے ہی نہیں ہیں۔ اسکالر شپس کے ذریعے ہم تعلیم کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد اسکالر شپس کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔ رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشیدہ ہے۔ رسول اللہﷺ ایک طبقے کے لیے نہیں بلکہ ساری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین تھے۔

انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپس صحیح اور غلط کا فرق بتانے کے لیے ہے۔ رسول اللہﷺ کے راستے پر چلنے سے عظیم رہنما جنم لیتے ہیں۔ نوجوانوں کو رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اسکالر شپ میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے تو منفرد کامیابی مل جاتی ہے۔

Related posts

امریکہ جوہری مذاکرات میں تاخیر کر رہا ہے، ایران

Nehal qavi

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی

Rauf ansari

نیوی سیلنگ کلب کو تین ہفتوں میں گرانے کا حکم

ibrahim ibrahim

Leave a Comment