Urdu

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ افغان جنگ نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے پٹروکیمیکل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو طویل مدت کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیاکی چھٹی بڑی معیشت تھا۔

انہوں نے کہا کہ افغان جنگ نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا جبکہ 2008 سے 2018 تک معیشت مضبوط بنانے پر کام ہی نہیں کیا گیا اور 2008 سے 2018 تک معیشت میں ٹیکسز کا حصہ نہ بڑھ سکا۔ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کو مجبوری میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑا جبکہ عمران خان کی کورونا کے دوران پالیسی کو دنیا نے سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم معاشی ترقی کی ضرورت ہے اور غریب طبقے کو براہ راست فنڈز دے رہے ہیں جبکہ زرعی ترقی کے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔

Related posts

تہران ویانا ایٹمی مذاکرات میں شرکت کرے گا، علی بغیری

Rauf ansari

الیون مسک نے فی گھنٹہ 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کردیا

Hassam alam

بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنا دی

Hassam alam

Leave a Comment