Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

الیکشن کمیشن کا جلسے کرنے پر نوٹس، وزیراعظم کا اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جلسوں میں شرکت پرالیکشن کمیشن کے نوٹس کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

وزیراعظم اوروفاقی وزیراسد عمرکے دستخطوں سے دائردرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سماعت آج ہی کی جائے۔ اسد عمر کہتے ہیں الیکشن کمیشن کے پاس قانون کی تشریح کا اختیار نہیں تھا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران کی پٹیشن پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کا بیان حلفی بھی نہیں۔۔بائیو میٹرک بھی نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیراسد عمروکلاء کی ٹیم کے ہمراہ ہائیکورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے الیکشن کمیشن کےنوٹسزکےخلاف درخواست دائرکی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اوروفاق کوبذریعہ سیکرٹری کابینہ فریق بنایا۔ وفاقی وزیراسد عمرنے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ قانون سازی کے زریعے پبلک آفس ہولڈر الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔ قانون سازی ہونےکے باوجود الیکشن کمیشن نےنوٹسز جاری کے۔

Related posts

الیکشن کمیشن میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیس کی سماعت

Hassam alam

ایسا ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہے جو برآمدات کو بڑھا سکے، عمران خان

Rauf ansari

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 1روپے 38 پیسے مہنگی

Rauf ansari

Leave a Comment