عدم اعتماد والے دن تصادم کا خطرہ، سپریم کورٹ بارنے آئینی درخواست دیدی

اسلام آباد: سپریم کورٹ بارنے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پرسیاسی جماعتوں میں تصادم روکنے کےلیے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی۔

استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تمام اسٹیلک ہولڈرز کو عدم اعتماد کا عمل پر امن انداز سے مکمل ہونے اورتمام ریاسی حکام کو آئینی حدود میں رہنے کا حکم دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد کا عمل پر امن انداز سے مکمل ہو، عدم اعتماد آرٹیکل 95 کے تحت کسی بھی وزیر اعظم کو ہٹانے کا آئینی راستہ ہے، سیاسی بیانات سے عدم اعتماد کے روز فریقین کے درمیان تصادم کا خطرہ ہے۔

سپریم کورٹ تمام ریاستی حکام کو آئین کے مطابق عمل کرنے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے۔ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دیا جائے۔ دروخواست میں وزیر اعظم۔۔اپوزیشن لیڈر۔۔اسپیکر قومی اسمبلی۔۔وزارت داخلہ، دفاع آئی جی اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More