Urdu

کراچی: سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے10روز کیلئے ضمانت قبل از گرفتاری لے لی۔

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا ہے، سندھ ہائیکورٹ نے حفیظ شیخ کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے، سابق وزیر خزانہ اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی کے ذریعے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ حفیظ شیخ پر 2015میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں خرد برد اور نجی کمپنی کو فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو 11.25ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Related posts

حمزہ شہباز کے حلف کے لیے صدر پاکستان کو نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت

ibrahim ibrahim

پی پی اراکین کو اسلام آباد میں قیام کی ہدایات دی ہیں، شازیہ مری

Rauf ansari

فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment