Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین جرائم

کھارادر بم دھماکے میں استعمال موٹر سائیکل کا پتہ لگا لیا گیا

کراچی: کھارادر بم دھماکے میں مبینہ طورپراستعمال موٹر سائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تحقیقاتی افسران کے مطابق تباہ شدہ موٹر سائیکل کا چیسز،انجن اور رجسٹریشن نمبر مل گیا۔ذرائع کے مطابق مبینہ طورپر دھماکے میں استعمال موٹر سائیکل ماضی میں ایک بار چوری ہوئی پھر مل گئی تھی۔ موٹر سائیکل شیخ پرویز رحمان نامی شخص کی نام پر رجسٹرڈ ہے۔ جس جا 6 ماہ قبل انتقال ہوچکا ہے۔ پرویز رحمان کے انتقال کے بعد موٹر سائیکل انکے نوکر صابر کو دی گئی تھی۔

صابر نامی شخص کی گرفتاری کیلئے گلستان جوہر کے ایک گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی تاہم صابر چھاپے سے قبل ہی فرار ہوچکا تھا ۔ تحقیقاتی اداروں کی صابر نامی شخص کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ تحقیقاتی اداروں نے موٹر سائیکل کا سراغ تباہ شدہ چیسسز کے حصے جوڑ کر لگایا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ کاغذی بازار بولٹن مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں چار سے ساڑھے چار کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل کی سیٹ کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں کمرشل ایکس پلوسیو استعمال کیا گیا، واقعے میں استعمال ہونے والے بال بیئرنگ صدر دھماکے میں بھی استعمال ہوئے تھے۔

Related posts

خیبر پختونخوا کے ٹیچرز کا بنی گالہ میں احتجاج، مذاکرات ناکام

Zaib Ullah Khan

اپنے آئینی کردار کے لیے کسی کو جوابدہ نہیں ہیں،الیکشن کمیشن

ibrahim ibrahim

پاکستان میں عوام کو آج بھی اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے، حماد اظہر

Hassam alam

Leave a Comment