Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا مزید نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے مزید 3 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیغام رسانی کے لیے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے مزید فیچرز متعارف کرائے۔ واٹس ایپ پر اب “لاسٹ سین” کا آپشن صارفین اپنی مرضی سے استعمال کر سکیں گے اور اپنے پسندیدہ افراد کے لیے کھول یا بند کر سکیں گے۔

اس سے پہلے لاسٹ سین کا آپشن تمام افراد کے لیے کھولا جاتا یا پھر بند کیا جاتا تھا۔ اب واٹس ایپ گروپ خاموشی سے بھی چھوڑا جا سکے گا۔ اس سے قبل واٹس ایپ گروپ چھوڑا جاتا تو گروپ کے تمام ممبرز کو معلوم ہو جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔ واٹس ایپ چھوڑنے والا شخص خاموشی سے بھی گروپ سے باہر ہو سکے گا جس کا کسی کو بھی معلوم نہیں ہو گا لیکن صرف گروپ ایڈمن کو پتہ چلے گا کہ کون گروپ چھوڑ کر چلا گیا ہے۔

واٹس ایپ 2021 میں ایک نیا فیچر لایا تھا جس کے نتیجے میں کوئی بھی صارف دوسرے صارف کو ویڈیو یا تصویر صرف ایک بار بھیج سکتا ہے اور وہ تصویر یا ویڈیو کھولنے کے بعد خود بخود ختم ہوجائے گی اس فیچر کو “ویو ونس” یعنی ایک بار دیکھیں کا نام دیا گیا تھا لیکن اب یہ سہولت ختم کی جا رہی ہے اور واٹس ایپ یہ اقدام مواد کی حساسیت کو برقرار رکھنے کے لیے کر رہا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچرز ابھی ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہیں اور جلد ہی انہیں صارفین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Related posts

اسپیکر کو 22 مارچ سے پہلےقومی اسمبلی اجلاس بلانے کی تجویز

Rauf ansari

پاکستان نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیئے 194 رنز کا ہدف دیدیا

Nehal qavi

پچیس مارچ کو اجلاس بلا کر اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment