Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

متحدہ عرب امارات کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئےآرڈر آف دی یونین اعزاز

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امارات کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز “آرڈر آف دی یونین”سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں ان کا استقبال اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورے کے دوران امارتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے لیے دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔

امارتی صدر شیخ محمد زاید النہیان کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور انہیں مختلف سطحوں پر مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اعادہ بھی کیا گیا۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعزاز دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔

Related posts

کورونا وائرس سے مزید نو مریض انتقال کرگئے

ibrahim ibrahim

معیشت ایسے غیرسنجیدہ بیانات سے نہیں چلتی، حماد اظہر

Rauf ansari

مریم نواز نے دربار حضرت سلطان باہو پر حاضری دی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment