Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے دوحہ میں ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات آج سے دوحہ میں ہوں گے۔

وزارت خزانہ کی ٹیم آئی ئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے دوحہ میں موجود ہے ۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں قرض کی فراہمی سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر قرض کے حصول کے لیے ایک پروگرام  طےکیا تھا جس میں تین ارب ڈالر ملک کو وصول ہو چکے ہیں۔

تاہم گذشتہ حکومت کی جانب سے تیل پر سبسڈی کے خاتمے اور تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس کے بارے میں واضح یقین دہانی نہ کرانے پر یہ پروگرام کچھ مہینوں سے تعطل کا شکار تھا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پروگرام کی بحالی کے لیے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں جن میں ڈیزل و پیٹرول پر دی جانے والی سبسڈی کا خاتمہ، صنعتوں کے لیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا خاتمہ، بجلی کے نرخوں میں اضافہ، ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ اور مالیاتی خسارہ کم کر نا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بجلی کے نرخ میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کے ساتھ ساتھ پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں دس، دس روپے کمی کرتے ہوئے قیمتوں کو اگلے مالی سال کے بجٹ تک منجمد کر دیا تھا

Related posts

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کمانڈر 12 کور سمیت 6 اہلکار سوار

Hassam alam

پی ٹی آئی حکومت نے 4 سالوں میں قرضوں کا بوجھ دگنا کردیا ، وزیراعظم

Zaib Ullah Khan

افغانستان کے ليے 2.44 بلين ڈالرز کی امداد فراہم کرنے کے وعدے

Hassam alam

Leave a Comment