Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت کو جاتا ہے

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی سابق حکومت کو دے دیا۔

شیخ رشید نے کہا پوری امید ہے اکتوبر سے پہلے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت۔ پاک فوج اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی پذیرائی ہے۔ اکثریتی افراد ضمانتوں پر ہیں۔ پچاس وزیر ہیں لیکن اسمبلی کوئی نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھارت سے تجارت کے لیے مرے جا رہی ہے۔

Related posts

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

Zaib Ullah Khan

ملک میں چینی کا اسٹاک وافر مقدار میں موجود ہے، عثمان بزدار

Hassaan Akif

حکومت کا ٹیلی کام سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر15 فیصد کرنے پرغور

Rauf ansari

Leave a Comment