Urdu

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کی جانب سےمئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی گئی۔ نیپرا 27 جون کو درخواست پر سماعت کرےگا۔ سی سی پی اے کے مطابق مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

فرنس آئل سے 33روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ مقامی گیس سے 10 فیصد درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ مقررتھی۔

Related posts

وزیراعظم رات 8 بجے قوم سے خطاب کرینگے، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

مقبوضہ کشمیر کے جدوجہد آزادی کے مقبول ترین رہنما سید علی گیلانی کی آج پہلی برسی

Nehal qavi

حارث رؤف کا دوران میچ ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ مار دیا

Rauf ansari

Leave a Comment