Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آئی بی کو بھی اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دیدیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو بھی اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا۔

آئی بی کو سول افسران کی تعیناتیوں، ترقیوں کے لیے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا، آئی بی بیرون ملک مخصوص تعیناتیوں کیلیے بھی اسپیشل ویٹنگ ایجنسی ہوگی۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق آئی بی کو سرکاری طور اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا ہے، اس سے قبل اہم تقرریوں،تعیناتیوں،ترقیوں کیلئے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس کو خصوصی تصدیقی ایجنسی کا اختیار دیا گیا ہے، آئی ایس آئی کو تمام پبلک آفس ہولڈرز گیٹگری کیلئے نامزد کیا گیا ، آئی ایس آئی کو اہم تقرریوں، تعناتیوں، ترقیوں میں اسکریننگ کیلئے بطور خصوصی ایجنسی نامزد کیا گیا ہے۔

Related posts

قمرجاوید باجوہ سے چیک ریپبلک کے سفیر کی ملاقات

ibrahim ibrahim

اداروں کیخلاف بیانات پر قانونی کارروائی کریں گے، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

کابل ائیرپورٹ دھماکے: سی این این نے پنٹاگون کے دعووں کو جھٹلا دیا

Hassam alam

Leave a Comment