امریکی شاپنگ ہال میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری، امریکی ریاست انڈیانا کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق حملہ آور کو شہری نے گولی مار کر موقع پر ہلاک کردیا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج اصل ہیرو وہ شہری ہے جو اس فوڈ کورٹ میں قانونی طور پر اسلحہ لے کر موجود تھا اور شوٹر کو مزید جانیں لینے سے پہلے ہی مار گرایا۔

انڈیانا پولس کے اسسٹنٹ چیف آف پولیس نے کہا کہ علاقے کے لیے اب کوئی فعال خطرہ نہیں ہے، گرین ووڈ انڈیانا پولس کا ایک جنوبی مضافاتی علاقہ ہے جس کی آبادی تقریباً 60 ہزار ہے، جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

انڈیانا کے گورنر ایرک ہولکمب نے کہا کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور پولیس تحقیقات کو خود دیکھ رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More