Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لانگ مارچ: توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کی 5 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پانچ مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہو گئی۔

آج کی سماعت میں عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ عبدالغفور کاکڑ نے سماعت کی، عدالت نے عمران خان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیے۔

عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو، لوہی بھیر، کورال اور سہالہ میں مقدمات درج ہیں

Related posts

بجلی صارفین کا فیول ایڈجسٹمنٹ ختم نہیں بلکہ موخر کیا گیا ہے، خرم دستگیر

Nehal qavi

ایف آئی اے نے سینئر صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا

ibrahim ibrahim

پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا

Hassam alam

Leave a Comment