Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وفاقی حکومت اورپیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب،ہڑتال کی کال واپس

اسلام آباد: وفاقی حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

وفاقی حکومت کے پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ حکومت فی لٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 7 روپے کمیشن مقرر کرنے پر آمادہ ہو گئی۔

مذاکرات کامیاب ہونے پر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے 2 دور ہوئے۔ پہلے دور میں ڈیڈ لاک رہا، مگر دوسرے راونڈ میں اتفاق رائے ہوگیا۔

واضح رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کمیشن بڑھانے کے مطالبے پر آج ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔

Related posts

ہم عمران خان کی طرح انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے

Hassam alam

بھارتی صحافی محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد

Zaib Ullah Khan

اوورسیز پاکستانی زیادہ محبِ وطن ہیں،شہباز گِل

ibrahim ibrahim

Leave a Comment