Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) رمیز راجہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات میں صوبے میں نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور گراؤنڈزکی تعداد بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کے دیہات میں پلے گراؤنڈزبنارہی ہے، رواں برس دیہات کی سطح پر 500پلے گراؤنڈز تیار ہو جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان میدانوں میں کرکٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، پنجاب میں کرکٹ کے دو نئے ہائی پرفارمنس سینٹرز بنائے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر کھیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی پی سی بی کے ساتھ مل کرسکولوں اورکالجوں کی سطح پر کرکٹ کے فروغ اورگراؤنڈز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز سپورٹس، لوکل گورنمنٹ، ڈی جی سپورٹس اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Related posts

چین مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،خالد منصور

ibrahim ibrahim

گوگل کو مواد کی خلاف ورزی کرنے پر 98 ملین ڈالر جرمانہ

Hassam alam

ملک میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی ہے، عمران خان

Nehal qavi

Leave a Comment