Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 جنوری کو طلب

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کیلئے 6ارب ڈالر قرض پروگرام کی بحالی کی منظوری دی جائے گی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کو قرض کے دو اقساط کی یکمشت اجرا کی منظوری دی جائے گی۔ منظوری کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو بھی اجلاس کے شیڈول سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

اجلاس میں پاکستان کی مجموعی معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کی بعض شرائط پوری کرنے کیلئے مزید مہلت بھی مانگی ہے۔

اجلاس میں پاکستان کو شرائط پوری کرنے کیلئے نئی ڈیڈ لائنز دی جائیں گی ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام 21 ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔

Related posts

آئی سی سی مینز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر

Rauf ansari

نوازشریف کی وطن واپسی پرحکومت نہیں شہباز اور حمزہ پریشان ہیں، حسان خاور

Rauf ansari

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 27 فروری کو اسلام آبادپہنچے گی

Rauf ansari

Leave a Comment