Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگا

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا ویرینٹ اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومی کرون کی مزید 10 نئے کیسز سامنے آگئے۔ مردان میں ایک اسکول اومی کرون کے باعث بند کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں اومی کرون کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آگئی۔ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومی کرون کی مزید 10 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد کیسز کی تعداد بڑھ کرایک سو آٹھارہ ہو گئی۔ نئے کیسز میں پانچ کا تعلق پشاور سے ہے۔

نئے کیسز میں سات مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد پشاور میں بسنے والوں کی ہے جو 57 ہے۔ اومی کرون سے متاثرہ افراد کی عمریں 25 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔ کرونا کی پانچویں لہر اومی کرون نے بڑے عمر کے لوگوں کے علاوہ کم عمر افراد کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے اومی کرون کا کیس سامنے آنے پر لیبر کالونی مردان کا اسکول دس دن کیلٸے بند کردیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق زیادہ تر کیسز پوش علاقوں کے درمیانے عمر کے لوگوں میں سامنے آئے ہیں۔ اومی کرون سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط اور ویکسینیشن ہے۔

Related posts

امریکا میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Hassam alam

کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری

ibrahim ibrahim

بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت پر کوئی بات نہیں ہوئی،دفتر خارجہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment