Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

این سی او سی کا اجلاس، کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں اجلاس،این سی او سی نے کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاق 20سے 31جنوری تک ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق 10 فیصد سے زائد شرح والے شہرو ں میں ان ڈور تقریبات پرمکمل پابندی عائد کی جائے گی، 10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300افرادشرکت کرسکیں گے۔

مکمل ویکسی نیٹڈ افراد ہی انڈو ر تقریبات میں شرکت کرسکیں گے۔ 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آوٹ ڈور 500افراد شرکت کرسکتے ہیں، اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں میں 12سال سے کم عمر بچوں کی 50 فیصد حاضری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی پابندیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی 27جنوری کو کی جائے گی۔ مزارات ، جِم ، سینما، پارکس میں گنجائش کے مطابق دونوں ویکسینیشن والے پچاس فیصد افراد کی اجازت ہوگی۔

Related posts

فرح خان وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کی اہل ہوگئیں، فیاض چوہان

Rauf ansari

طوفانی بارشوں نے گوادر سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں تباہی مچا دی

Rauf ansari

قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کی رپورٹ جاری

Rauf ansari

Leave a Comment